12/10/2025
*کراچی گھی*
کراچی گھی ایکس مل ریٹ 16 کلو کاٹن 6790 روپے جبکہ 900 گرام گھی کاٹن ایکس مل ریٹ 6140 روپے ہے یہ ریٹ اولین آر بی ڈی 15675 روپے کے حساب ہیں۔مارکیٹ بہتر ھے ضرورت سے زیادہ کا مال ہونا چاہیے
جس طرح توقع تھی چائنہ پڑی زبردست تیزی میں اوپن ہوا ہے اور ملائیشا پام آئل بھی تیزی کا رجحان ہے اگر شام تک مارکیٹ اسی انداز میں رہی تو آر بی ڈی اولین میں اچھی بہتری بن سکتی ہے فلحال ملائشیا پام آئل سلو سلو بڑھ رہی ہے
*کراچی گھی|GHEE*
کراچی گھی میں تیزی کا رجحان جاری ہے 15100 خریداری جہاں کروائی تھی مضبوط سپورٹ تھی شام ٹائم کراچی ایکس مل ریٹ 6825 روپے آر بی ڈی اولین 15725 کے حساب سے
*پام آئل
پام آئل مارکیٹ کاروباری ہفتے کے چوتھے دن بہتر پوزیشن میں اوپن
آج بی ایم ڈی (بورسہ ملائیشیا ڈیریویٹوز) میں پام آئل کے تمام قریبی معاہدوں میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ اکتوبر سے فروری تک کے تمام کانٹریکٹس مثبت زون میں بند ہوئے۔یہ بہتری اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مارکیٹ میں طلب کے حوالے سے مثبت جذبات موجود ہیں، خاص طور پر چین اور بھارت سے ممکنہ خریداری کی توقعات کے باعث۔ مزید یہ کہ پیداوار میں ہلکی کمی اور موسم سے جڑے خدشات بھی مارکیٹ کو سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔
*سویا آئل مارکیٹ*
(پروجیکٹ A) کے نرخوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، جو بی ایم ڈی کے رجحان کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔ اگر یہ رفتار برقرار رہی تو بی ایم ڈی کے اگلے سیشن میں بھی مثبت تسلسل رہنے کا امکان ہے۔
*سویا بین مارکیٹ*
امریکی سویا مارکیٹ میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سویا بین اور سویا میل دونوں دباؤ میں رہے، جس سے پام آئل کو نسبتاً تکنیکی سپورٹ ملی، کیونکہ متبادل تیلوں کی قیمتوں میں کمی سے پام آئل کی مسابقت بڑھ جاتی ہے۔
*گندم|WHEAT
کراچی گندم حاضر=10050-10100
اس سے اوپر کوئی کام نہیں ہوئے ہیں
گندم فلحال تک ماشاءاللہ بڑی زبردست بہتر ہے آج بھی بہتری کا امکان ھے
اگر 3500 روپے فی من کا نوٹیفکیشن آ جاتا ھے خرچہ لوڈنگ وغیرہ ڈال کر پہنچ ریٹ 3800 تک بنے گا مجموعی طور پر مارکیٹ یہاں مضبوط ھے پنجاب کی
پنجاب کی منڈیوں میں ریٹ مستحکم جبکہ لوکل میں تیز ہے منڈیوں کا ریٹ حکومتی نظر میں ھے ایک یہ بھی اس کی وجہ ہے باقی پنجاب کا ریٹ تعین نہ ہونا دوسری وجہ ہے
پنجاب گندم 9700 تک کام ہوا ہے فریش رپورٹ
*پنجاب حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر میں گندم خریداری معاہدہ گندم ریٹ 3500 روپے مقرر*
گندم میں بیچ آ رہی ہے بتایا تھا کل جنہوں نے دھان یا چاول کا کام کرنا ھے وہ مال سیل کرینگے جب بیچ آتی ہے تو کریکشن بھی ہوتی ہے تھوڑی بہت آپ میں سے بھی جن معزز ممبران نے دھان چاول کا کام کرنا ہے اتنا مال دینے میں حرج نہیں ھے
باقی لانگ ٹرم والوں کیلئے میدان کھلا ھے اور مارکیٹ رنگ دکھائے گی انشاءاللہ
*کپاس|COTTON*
کپاس کی مارکیٹ مندی کا رجحان جاری ہے آج 200-250 روپے مارکیٹ کمزور رہی ہے گڈ ایوریج مالوں کے ریٹ 7500-7650 روپے تک رہے ایک آدھ ڈھیری 7800-7850 تک کا ہوئے
آج کپاس کا خریددار بہت زیادہ کمزور ہے اج منڈیوں میں مال سیل نہیں ہو رہے خریدار دور دور تک نظر نہیں ارہا۔مارکیٹ مزید کمزور
*پام آئل*
پام آئل مارکیٹ کاروباری ہفتے کے تیسرئے دن بہتر پوزیشن میں اوپن
*مونگ ثابت*
مونگ ثابت بھکر لائن 10900-11000 روپے فی من تک بھاؤ ہیں فیصل منڈی میں 10950-11050 کی پوزیشن بن گئی ہے مارکیٹ بہتر ہے دال کی ڈیمانڈ بھی بہتر ہے
*باجرہ|MILLET*
باجرہ لالا موسئ لائن 3275-3360 روپے فی من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 3500-3525 روپے فی من کی پوزیشن ھے مارکیٹ تھوڑی سی بہتر ہوئی ہے
*گوارہ|GUAR*
گوارہ تھل پنجاب 60/40 کوالٹی 12000 پر کوئنٹل تک بھاؤ ہیں گاہکی خاموش ہے مارکیٹ کمزور ہوئی ہے
*کالا چنا*
کالا چنا کی مارکیٹ مندی کا رجحان جاری ہے کراچی نمبر 1 کوالٹی مال 178 روپے فی کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پئمنٹ پر جبکہ تھل کے مال سرگودھا منڈی میں 7475-7525 فی من تک بھاؤ ہیں مارکیٹ کمزور ہے فلحال ٹریڈنگ کرتے رہے
*ماش ثابت|BLACK MATAPE*
ماش ثابت ایس کیو کراچی منڈی میں 10275-10300 روپے فی من تک بھاؤ ہیں۔مارکیٹ شام ٹائم 25 روپے کمزور ہوئی ہے
*چینی|SUGAR*
چینی کی مارکیٹ فلحال ملا جحلا رجحان ہے سنٹر پنجاب مستحکم جبکہ سندھ اور جے ڈی یونٹ کچھ کمزور ہوا ہے جے ڈی ڈبلیو 17320 روپے پر کوئنٹل تک بھاؤ ہیں
*کراچی چاول|RICE*
کراچی چاول مارکیٹ مستحکم اور کچھ بہتر رہی ایری 6 چاول کراچی منڈی میں 100-150 روپے فی 100 کلو گرام بہتر ہوئی ہے اور 8800-8850 روپے تک کام ہوئے ہیں پر کوئنٹل تک کے۔مارکیٹ ملا جحلا رجحان ہی ہے
*دھان|PADDY*
دھان کی مارکیٹ مجموعی طور آج کچھ تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور مختلف منڈیوں میں شرح بازار 1509 کی مارکیٹ 4500-5400 روپے تک کام ہوئے ہیں کوالٹی کے حساب سے تا ہم فلحال ٹریڈنگ پر فوکس رکھے
*ثابت مرچ|RED CHILI*
ثابت لال مرچ کی مارکیٹ بہتر ہے۔فیصل آباد منڈی میں 19500 تک کام ہوئے ہیں اچھے کوالٹی مالوں کے مال لے کر چلیں
*برسیم|CLOVER SEED*
برسیم کی مارکیٹ اب تک جیسے بتایا تھا ویسے ھی گھوم رہی ہے بس کپسٹی کے اندر رہتے ہوئے ہیں کام کرئے جتنے مال آسانی سے نکل جائے مال بہت زیادہ منگوا لیے گئے ہیں 15 اکتوبر کے بعد پرچون کے وکرا میں ڈیمانڈ میں تیزی آئیگی
*سونا|GOLD*
گولڈ نے الحمدللہ 4000 ڈالر کا سنگ میل کراس بہت آسانی سے کر لیا۔ سیٹ بیلٹ باندھ لیں ۔اب آپ موٹر وے پر چڑھ چکے ہیں۔ گولڈ پچھلے 2 سال میں 110 فیصد اضافے کے ساتھ ابھی مزید سفر جاری ہے
