30/03/2026
*گندم|WHEAT*
گندم مارکیٹ کی مارکیٹ کی بات کرئے تو مجموعی طور پر نیو سیزن سندھ سائیڈ نیو سیزن زور شور سے جاری ہے۔حکومت سندھ 3500 روپے فی من کے حساب سے خریداری یکم اپریل سے شروع کر رہی ہے اور گندم کی پنجاب سائیڈ آنے پر پاپندی ہے۔جس سے سندھ کی مارکیٹ 3250-3300 پر فلحال مضبوط لگتی ھے۔پنجاب سائیڈ بھی گندم کی فصل مکمل تیار ہے پنجاب حکومت بھی پرائیویٹ سیکٹر کے تھرو خریداری کرنے جا رہی ہے 3500 روپے فی من کے حساب سے اس سیزن کے دو اہم عوامل نوٹ کر لیں سب معزز ممبران ایک تو تمام صوبائی حکومتیں کیری فارورڈ اسٹاک ختم ہو چکے ہین جس وجہ سے سب خریداری کر کے گندم کے سٹریٹجیک ذحائر لازمی رکھنا چاہتی ہیں اور جتنی پرائیویٹ سیکٹر ہیں بہرپور خریداری کرینگے اور گندم میں چاہیے سال کوئی بھی ہو انویسٹر لازمی خریداری کرتا ھے ساتھ میں اس سیزن سرسوں کی کاشت کچھ زیادہ تھی جس وجہ سے گندم کی کاشت اتنی کم نہیں لیکن پہلے سے کم تھی جو کہ ممکن ہے بہتر پیداور سے کور ہو جائے لیکن میرا معزز ممبران کو یہی مشورہ ہے 3000-3100 سے 3200 تک خریداری کرنے میں حرج نہیں ہے لانگ ٹرم بھی مجموعی طور پر یہ سیزن بھی روزی والا لگتا ھے انشاءاللہ مزید گندم پر انٹرنیشنل حالات میں کے تناسب میں گندم سے بنی ایشیاء یا گندم بھی کچھ ایکسپورٹ ہو سکتی ہے افغانستان سے معملات کچھ بہتر ہوتے لگ رہے ہیں ایک دو ایسی خبریں ملی ہیں یہ فیکٹر بھی مکئی چاول کیساتھ گندم کو بھی سپورٹ کریگا ممکن طور پر 3000 سے نیچے والے عوامل بہت کم ہیں تمام ان ممبران کو مشورہ ہے جیسے پنجاب گندم زور شور سے شروع ہو شروع سیزن میں لانگ ٹرم خریداری کی طرف جانا چاہیے 3000-3200 والا ریٹ نقصان نہیں کریگا مارکیٹ کی بات کرئے تو سندھ سائیڈ 900-8200 روپے فی 102 کلو گرام تک ریٹ ہیں نیو مالوں کے جبکہ کراچی پہنچ 8400 تک کام ہوئے ہیں لاسٹ جبکہ پنجاب ہارون آباد غلہ منڈی بولی پر 3350-4018 روپے فی 40 کلو تک رہی ہے نیو مالوں کی جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان سائیڈ 11000-11200 تک ریٹ موصول ہوئے ہیں
*آٹا|FLOUR*
آٹا کی مارکیٹ سندھ پنجاب پچھلے دنوں کمزور ہوئی ہے کے پی کے سب سائیڈ بھی وقتی کچھ کمزور لگتی ہے کام وقتی ضرورت کا ہی کرئے نیو گندم شروع ہو چکی ہے جس سے چکی والوں کی ڈیمانڈ بھی سست ہو گئی ہے سیزن دوران تھوڑا اپ ڈاون چلتا رہے گا موسم بھی چینج ہو رہا زیادہ اسٹاک رکھنا فائدہ مند نہیں محتاط انداز سے کام کرئے
*میدہ فائن|MEDA*
میدہ فائن سوجی سیل رمضان کے بعد کمزور ھے ریٹ میں بھی مزید کمی لگتی ھے فلحال تازہ روٹین کا کام کرئے مارکیٹ میں جلد تیزی نہیں ھے تا ہم صورتحال جہان بنتی لگے گی بتاونگا
*سرسوں کھل|SARSO*
سرسوں کھل کی مارکیٹ ملا جحلا رجحان ھے۔فلحال مارکیٹ لمبی کریکشن کے بعد مستحکم ھے تا ہم اچھے کاروباری ان ریٹ میں کھل کر سیلنگ نہیں دئے رہے ہیں کھل بنولہ میں تیزی بنی ہے سرسوں بھی انٹرنیشنل حالات کے پیش نظر مضبوط ریٹ پر کھڑا ھے 2600-2600 والے ریٹ پر خریداری کرنے میں حرج نہیں ہے 2200-2300 والے ریٹ نہیں بننے ہیں دل سے یہ خیال نکال دئے جن بھائیوں نے خریداری کرنی ہے وہ خریداری یقینی بنائیں
*تل|SESAME*
تل کی مارکیٹ میں پچھلے 15 دن مسلسل کچھ بہتر ہونے کے بعد 200-300 کی کریکشن بنی ہے تل کی بیجائیاں بھی آگے اپریل سے شروع ہو جائیگی تل کی فصل 3 ماہ میں تیار ہو جاتی ہیں انٹرنیشنل مارکیٹ بھی دوبارہ کمزور ھے گیپ مئی اور جون کا ہے جس میں انٹرنیشنل گیپ دیگر ممالک کی فصل سے کور ہو جاتا ھے تل میں جو موقع ملا مال غنیمت سمجھے توقع نہیں تھی جنگی حالات کے پیش نظر یہ ممکن ہوا مال ہولڈ نہ کرئے نکل جانا چاہیے مارکیٹ کی بات کرئے تو فیصل آباد منڈی میں اچھے صاف مال 10400-10500 جبکہ کراچی میں 10500-10600 تک فی من کا ریٹ ہے
*باجرہ|MILLET*
باجرہ کی مارکیٹ مستحکم رکی ہوئی ہے بیچ بہت کم ھے منڈیوں میں تو آرائیوال بلکل اکا دکا ہے ابھی آگے بیجائیوں میں 2 مہینے رہتے ہیں مال اب مضبوط اسٹاکسٹ کے پاس ہے کچے اسٹاکسٹ مال نکال گئے ہیں آگے لوکل میں وکرا بھی شروع ہو گا مارکیٹ ان ریٹ میں مضبوط ہے جہاں ڈیمانڈ بنے گی مزید بہتر بھی ہو جائیگی مال ہولڈ رکھے جن کی کپیسٹی ہے۔افغانستان کی طرف سے معملات کچھ بہتر ہونے کی توقعات ہیں جس سے مکئی اور باجرہ کو سپورٹ مل سکتی مارکیٹ کی بات کرئے تو ملتان منڈی میں 3200-3250 جبکہ لالا موسئ لائن 3225 روپے فی من تک کی پوزیشن ھے جبکہ تھل لائن 7850-7950 روپے پر کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔
*سفید جوار*
سفید جوار کی مارکیٹ تیزی کا رجحان ہی لگتا فلحال ابھی تو پرچون کا وکرا شروع ہوا ہے باہر سے مال ہائبریڈ بہت کم آئے ہیں مارکیٹ فلحال تیز ہی تا ہم ریٹ کافی بڑئے ہین کسی بھی وقت فیصلہ متوقع ہو سکتا ہے لہذہ مارکیٹ پر مکمل نظر رکھے حاضر سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں 12400 تک ریٹ موصول ہوئے ہیں
*لال جوار*
لال جوار مارکیٹ مضبوط ہے سیزن جوروں کا اب تک بہت بہتر رہا ھے تا ہم جب بڑئے ریٹ ہو تو مارکیٹ پر مکمل نظر رکھیں کسی بھی ٹائم فیصلہ سازی کا مرحلہ آ جانا ہے انشاءاللہ میری پوری نظر ہے آگاہ کرونگا ٹائم پر وقتی مارکیٹ وقتی مضبوط ہے 500/700 مزید بہتری بن سکتی ہے تا ہم نیو انٹری ان ریٹ مین نہیں بنتی ہے سستے مالوں میں رسک لیا جا سکتا ہے ہولڈ کر کے
*کھل بنولہ*
کھل بنولہ کی مارکیٹ دوبارہ بہتر ہوئی ہے 100/200 کی مزید تیزی لگتی ہے ضرورت کا مال ہونا چاہیے وقتی مارکیٹ 10/15 دن مضبوط ہے تیزی میں شاتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی کرنے میں حرج نہیں ھے
*مرچ ثابت*
مرچ ثابت مارکیٹ کمزور لگتی ہے۔سندھ سائیڈ نیو مال کی آمدن بھی شروع ہونے والی ہے ضرورت کا ہی کام کرئے تیزی نہیں لگتی ھے
*زیرہ|CUMIN*
زیرہ کی مارکیٹ مضبوط بہتر ہے۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں سپلائی کا ایشو کیساتھ انڈیا میں مال کم ہیں ہے مارکیٹ انشاءاللہ کسی بھی ٹائم مزیض تیزی بنا سکتی ہے چائنہ میں بیجائیاں شروع ہونے والی ہے چائنہ انڈیا سے خریداری کر سکتا ہے جس سے مارکیٹ میں ڈیمانڈ تیز ہونے سے مارکیٹ مزید بہتر ہو جائیگی
*ثابت دھنیا*
ثابت دھنیا کی مارکیٹ لوکل فصل کم ھے پیداوار کچھ بہتر ضرورہے تا ہم انٹرنیشنل حالات کی وجہ سے مضبوط بہتر رہے گی لوکل میں سندھ سائیڈ ان ریٹ میں مال لینے چاہیے انشاءاللہ اچھی روزی ہو جائیگی دھنیا فی من 4000-5000 ریٹ بہتر ہو سکتا ھے یہ ریٹ خریداری والے ہیں
*سفید چنا*
سفید چنا کی مارکیٹ مستحکم رکی ہوئی ھے رمضان کے بعد وکرا بھی سست ہے ضرورت کا ہی کام کرئے موٹے 9 ایم ایم مال 8/10 دن کا مال لے کر چلیں ریگولر کوالٹی مال تازہ کام کرئے
*دال مونگ*
دال مونگ وقتی مضبوط ہے 200-300 کی تیزی بھی بن سکتی ہے 8/10 دن کا مال لینا چاہیے
*دال مسور*
دال مسور کچھ بہتر لگتی ہے مارکیٹ پڑتے سے بھی نیچے ھیں جنگی حالات کے پیش نظر امپوٹر نے مال ہولڈ کر لیے ہیں معمولی بہتری بن سکتی ہے 10/12 دن کا مال لے کر چلیں
*دال ماش*
دال ماش مارکیٹ وقتی کچھ سست ھے مزید 200/400 ڈاون لگتی ہے مارکیٹ پڑتے سے 1000-1200 اب بھی اوپر ہے پڑتے کے آس پاس ریٹ بن جائے تو خریداری کرینگے
*دال چنا*
دال چنا میں میں فلحال ملا جحلا رجحان ہے روٹین کی سیل کے حساب سے مال لے اور بیچے کم سے کم 5/7 دن سے زیادہ مال نہ ہو وقتی
*ییلو پیس*
ییلو پیس کی مارکیٹ ملا جحلا رجحان ہے سیل کمزور ہے گاہکی کی دلچسبی بھی ضرورت کی ہے ریٹ بھی کافی گر چکا ھے تا ہم سیل کو دیکھتے ہویے فلحال 5/6 دن سے زیادہ کا مال نہ ہو
*آلو بخارہ*
املی آلو بخارہ کی مارکیٹ میں ابھی مزید گنجائش ھے مال لینا چاہیے انار دانہ بھی لینا چاہیے بہتر رہے گی مارکیٹ
*گرم مصالحہ*
گرم مصالحہ کی مارکیٹ مستحکم کھڑی ھے تا ہم صورتحال کے پیش نظر بڑی عید تک کی خریداری کر لینی چاہیے نقصان نہیں ہو گا ۔ گرم مصالحہ 50000-55000 فی من تک ریٹ ھے
*چاول دھان|RICE&PADDY*
چاول کی مارکیٹ مضبوط ہے۔پاکستان کی ایران اور دیگر گلف کنٹری کیلئے ایکسپورٹ میں تیزی مارکیٹ کو مضبوط اور بہتری کی طرف اشارہ کر رہی ہے میرا معزز ممبران کو یہی مشورہ ہے جو ٹریڈر ہے ہول سیل کا کام ہے یا اسٹاک کیلئے لیت ہیں سیلہ سفید اور سٹیم دونوں بہتر ہے کم سے کم 2 ماہ تک کی خریداری کرنی چاہیے کم سے کم بڑی عید تک کا مال ہونا چاہیے مارکیٹ ان ریٹ سے آہستہ آہستہ بہتر ہوتی لگ رہی ہے۔دھان مارکیٹ مستحکم ھے منڈیوں میں زیادہ تر وقتی گندم سرسوں کے کام ہیں آرائیوال بھی بہت کم ہے مارکیٹ وقتی دھان کی 6000-6500 کے درمیان ٹریڈ کرتی لگ رہی ھے
*گری کھوپرہ*
گری کھوپرہ کی مارکیٹ میں 5000-7000 روپے فی من پر مزید بہتر ہو سکتی ہے مال لے کر چلیں سوگی بھی ضرورت کا مال ہونا چاہیے
*ڈرنکس|DRINKS*
جام شیریں روح افزا گل بہار اور جوس وغیرہ ریٹس مستحکم ہیں مال لینا چاہیے قرشیں کے دیگر برانڈ پھی تھوڑئے بہت لینے چاہیے نیے ریٹ روح افزاء کے جلد متوقع ہیں
*بوتلیں|COLD DRINKS*
کولڈرنکس ریٹ مضبوط ہیں آگے بہرپور سیل کے دن ہیں لوکل سے لے کر اچھے برانڈ تک جن کی آپ کے پاس سیل اچھی ہو لے کر چلیں سکیم وغیرہ پر پہلے بھی خریداری کروا چکا ہوں دیگر نیسلے جوس وغیرہ اور دیگر کمپنی کے جوسز بھی لے کر چلیں مارکیٹ مضبوط ہے تھوڑا بہت اضافہ بھی ہو سکتا ہے کرایہ جات بڑھنے کی وجہ سے
*چائے پتی|TEA*
چائے پتی انٹرنیشنل مارکیٹ میں پلس ہونے کی وجہ سے مظبوط ہیں تا ہم وقتی مشروبات آگے زیادہ چلتی ہین سیل کچھ کمزور ہونے کی وجہ سے سکیم وغیرہ مل سکتی ہے سکیم پر مال لینے چاہیے
*جنرل سٹور*
جنرل سٹور آئٹمز ضرورت کی لینی چاہیئے بڑی عید تک کی خریداری تک کا کہا ہوا ہے بجٹ میں جنرل ایٹم پر ٹیکس مزید بڑھنا جون میں بہتر ہے خریداری کر لیں
*صابن کاسمیٹیکس*
صابن صرف شیمپوز کیمیکلز کریمیں وغیرہ ریٹ تیز ہوئے ہیں مزید تیزی لگتی ہے مال لے کر چلیں
*بلنگو (تخ ملنگا)*
بلنگو تخ ملنگا منڈیوں میں آرائیوال بہت کم ہے اور فیصل بھی بہت قلیل تھی اس بار پرانے مال بھی نہ ہونے کے برابر ہیں میری انفرمیشن کے مطابق حالات اچھی روزی والے ہین منڈیوں میں 5/7 من سے زیادہ کی آرائیوال نہیں ہے 20000-21500 تک ریٹ بنے ہوئے ہیں شرح بازار کے جبکہ فیصل آباد ملتان 24000-25000 فی من تک ریٹ ھیں
*جنتر*
جنتر میں اپریل کی 20/25 تک ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ کرتے رہے جہاں پرچون وکرا مکمل ہو گیا مارکیٹ کچھ کمزور ہو جائیگی پھر
*چوکر|BRAN*
چوکر مارکیٹ مستحکم ھے تھوڑی بہتر ہو سکتی ہے مال 15/20 دن کا لینا چاہیے ان ریٹ میں کراچی 34 کلو گرام 2200 روپے تک ریٹ بنے ہوئے ہیں
*تارا میرا*
تارا میرا کی خریداری مکمل کروا چکا ہوں بڑئے اچھے ریٹوں مین الحمداللہ صورتحال اب آپ کے سامنے ہیں 6000-6200 سے مارکیٹ 20 دن میں بڑھ کر 7200-7800 تک ٹریڈ کر رہی ہے الحمداللہ جب آپ میسج مکمل پڑھے گے اور بروقت خریداری کرینگے تو انشاءاللہ پھر روزی اچھی بنے گی مال وقتی ہولڈ رکھے جہاں سیل کرنے ہونگے آگاہ کرونگا ان ریٹ میں اب نیو انٹری کا فائدہ نہیں ھے
*مکئی|CORN*
مکئی کی مارکیٹ پچھلے ہفتے مستحکم رہی ہے منڈیوں میں مالوں کی آرائیوال بہت کم ہو گئی ہے ابھی 50/60 سے زائد دن کا گیپ پڑا ہے نیو مالوں میں ڈیمانڈ اچھی ہے مارکیٹ 200-300 مزید بہتر ہو سکتی ہے اب مال بھی خشک ہیں۔گندم مارکیٹ کا امپکٹ نہیں پڑنا ہے کیونکہ فیڈ ملز پر پاپندی برقرار ہے اور دوسرا ریٹ گندم کا بھی مضبوط کھڑا ھے باجرہ اور مکئی کا ریٹ برابر ہے افغنستان سے معملات بہتر ہونے کی صورت میں بھی موقع ایک بن سکتا ھے مارکیٹ کی بات کرئے تو فیڈ ملز کے ریٹ 3200-3400 روپے جبکہ منڈیوں میں 3200-3460 روپے فی من تک کام ہو جاتے ھیں مارکیٹ مضبوط اور معمولی بہتری کا امکان موجود ہے
*گوارہ|GUAR*
اس ہفتے گوارہ مارکیٹ میں مجموعی طور پر مضبوطی اور تیزی کا رجحان برقرار رہا اسٹاکسٹ مضبوط ہیں گوارہ مارکیٹ کو سپورٹ دینے میں آئل مارکیٹ کا بھی اہم کردار ہے، کیونکہ گوار گم کی ڈیمانڈ عموماً آئل سیکٹر سے جڑی ہوتی ہے ٹریڈرز کے مطابق آئل میں تیزی کے بعد 2-3 ماہ میں گوار گم کی ڈیمانڈ بڑھنے کے امکانات ہیں جس کی وجہ سے ابھی سے خریداری دیکھی جا رہی ہے مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ماحول برقرار رہا اور اچھی کوالٹی کے مال میں گاہکی بہتر ہے۔آنے والے دنوں میں مارکیٹ تیز رہنے کے امکانات ہیں خاص طور پر اگر بیچ اسی طرح کمزوع رہی تو مزید تیزی آ سکتی ہے لانگ ٹرم کے لیے خریداری اب بھی بہتر لگتی ہے جبکہ شارٹ ٹرم میں بھی تیزی کا رجحان برقرار رہنے کا امکان ہے۔ انڈیا میں مال کم ہیں گوارہ کو کل کھپت کا 75 فیصد انڈیا پورا کرتا ہے جہاں مال کم بتائے جا رہے ہیں مجموعی طور پر کسی بھی ٹائم تیزی کا جھٹکا لگ سکتا ھے
*کھاد|FERTILIZER*
کھادوں کی مارکیٹ میں بہتری لگتی ہے اگر توانائی بحران بڑھتا جا رہا ہے تو مارکیٹ مزید تیز ہوتی جائیگی۔تمام کھاد جن ریٹیلر کا کام ہے مال لے کر چلیں یوریا ڈی ائے پی کے ریٹ یکم اپریل سے مزید تیز ہونگے تمام کمپنی کے
